ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کےدفترمیں ریفریشمنٹ پر کتنا خرچ آئے گا ؟ تفصیلات سٹی42 کو موصول

وزیراعلیٰ پنجاب کےدفترمیں ریفریشمنٹ پر کتنا خرچ آئے گا ؟ تفصیلات سٹی42 کو موصول
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: بنیادی ضروریات کو ترستے عوام کے حکمرانوں کی شاہ خرچیاں،وزیراعلیٰ پنجاب کےدفترمیں ریفریشمنٹ پر کتنا خرچ آئے گا ؟

 کہنے کو تو وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزراء عوامی نمائندے ہیں مگر ان کا رہن سہن ،لائف سٹائل اپنے ووٹرز سے بالکل مختلف ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ہی لے لیجئے کہ ان دفتر میں صرف ریفریشمنٹ پر کروڑوں روپے خرچ ہوں گے۔
سٹی 42نےوزیراعلیٰ کے دفتر کےاخراجات کی تفصیلات حاصل کی ہیں ،ان تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ کے دفتر میں مہمانوں کی ریفریشمنٹ پر7 کروڑ خرچ کئے جائیں گے،مہمانوں کے ساتھ ساتھ افسران کیلئے تین وقت کا کھانا بھی میسر ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر کی گروسری پر 7 کروڑ روپے کاتخمینہ لگایا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ اور ان کے سٹاف کے پیٹرول کی مد 12 کروڑ خرچ ہوں گے،دفتر کی سٹیشنری پر 70 لاکھ، ٹرانسپورٹ کی مرمت پر 6 کروڑ 50 لاکھ کا تخمینہ لگایا گیا ہے،ایوان وزیراعلیٰ آفس نے مختلف کمپنیوں سے بڈز طلب کرلیں،پہلے اور دوسرے کوارٹر کی مد میں پروکیورمنٹ پر ٹینڈر جاری کردیا گیا۔
 

Ansa Awais

Content Writer