لاہور میں طوفانی بارش ، ایئرلائنز کا فلائٹ آپریشن متاثر

لاہور میں طوفانی بارش ، ایئرلائنز کا فلائٹ آپریشن متاثر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور میں طوفانی بارش کے باعث ایئر لائنز کا فلائٹ آپریشن متاثر ہوگیا، کراچی سے لاہور جانے والی مختلف ایئر لائنز کی دو طرفہ پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

ایئرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے لاہور کی دو طرفہ پرواز  پی کے 302 اور 303 منسوخ کی گئی، کراچی سے لاہور کی پرواز ای آر 520 طوفانی بارش کے باعث منسوخ کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے کراچی کی پرواز پی کے 305 چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، رات 10:40 پر اس کا شیڈول ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں طوفانی بارشوں کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہو رہا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer