آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ، جبکہ اسلام آباد،خطۂ پوٹھوہار ، بالائی و وسطی پنجاب میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بلوچستان میں بھی آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ، وسطی پنجاب، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار،کشمیر اور خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔
جمعرات کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ،لاہور، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔ پنجاب میں مری، گلیات ، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سرگودھا،میانوالی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔