ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جی ایچ کیو حملہ کیس ،چیئرمین پی ٹی آئی کو ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ

جی ایچ کیو حملہ کیس ،چیئرمین پی ٹی آئی کو ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  چیئرمین تحریک انصاف کو جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت  9 مئی کے دو مقدمات میں نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  مقدمات میں نئی دفعات کے اضافے کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی کو منصوبہ ساز کے طور پر نامزد کیا جائے گا۔ دفاعی وحساس تنصیبات پر حملوں کی مقدمات میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کی مزید دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئی دفعات شامل کرنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی ملزم نامزد کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر گرفتاری کی صورت میں حساس مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی، کارکنوں کو اکسانے اور اشتعال دلانے کے الزامات عائد کیے جائیں گے اور زیر تفتیش ملزمان کے بیانات کی روشنی میں ملزم نامزد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی بطور ملزم نامزدگی کا فیصلہ گزشتہ روز کیا گیا تھا ۔ فیصلے سے قبل قانونی ماہرین سے مشاورت بھی کی گئی ۔ جی ایچ کیو کیس تھانہ آرے بازار جبکہ حساس ادارے کے دفتر پر حملے کا مقدمہ تھانہ نیوٹاون میں درج ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر