ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکی ماؤس ڈزنی کو ہمیشہ کیلئے الوداع کہنے کیلئے تیار

 مکی ماؤس ڈزنی کو ہمیشہ کیلئے الوداع کہنے کیلئے تیار
کیپشن: Mickey Mouse
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : پسندیدہ کارٹون کریکٹر مکی ماؤس آئندہ برس ڈزنی اسٹوڈیو کو خیر باد کہہ دے گا.

2024ء میں مکی ماؤس کے کاپی رائٹس کی میعاد مکمل ہو جائے گی جس کی وجہ سے مکی ماؤس کے کاپی رائٹس کوئی بھی خرید سکتا ہے۔   والٹ ڈزنی نے 1928ء میں پہلی بار مکی ماؤس کے کردار کو اسکرین پر متعارف کرایا تھا تب سے اب تک یہ کردار ڈزنی کی شناخت رہا ہے اور      2024 میں 95 برس مکمل ہونے پر امریکی کاپی رائٹ قوانین کے تحت مکی ماؤس پبلک ڈومین کے طور پر دستیاب ہوگا۔ جس کے مطابق   مکی ماؤس کو اب کوئی بھی خرید سکتا ہے۔

   یاد رہے کہ مکی ماؤس دنیا کا سب سے مشہور کارٹون کردار ہے جو تقریباً ایک صدی سے لوگوں کے دلوں پر راج کر رہا ہے۔ اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا  ہے کہ ڈزنی چینل کا لوگو بھی مکی ماؤس کا عکس ہے۔ 130 سے زائد فلموں میں استعمال ہونے والا ڈزنی اسٹوڈیو کا یہ کردار کاپی رائٹس کی میعاد پوری ہونے کے بعد بغیر کسی معاوضے اور اجازت کے ہر عام و خاص کے لیے مہیا کر دیا جائے گا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر