ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی یونیورسٹی حملہ کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی

Blast
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی یونیورسٹی حملہ کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا کراچی یونیورسٹی کی خود کش بمبار کے شوہر ہیبتان سے رابطہ تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹیکنیکل اور دیگر شواہد کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزم سے ابتدائی تفتیش مکمل کر لی گئی، اسے کراچی یونیورسٹی خود کش دھماکے سے قبل بلوایا گیا تھا۔

ملزم گلبائی میں 2 چینی انجنیئرز کے قتل میں بھی ملوث ہے، اس نے افغانستان سے دھماکا خیز مواد بنانے کی تربیت یافتہ حاصل کی، ملزم کا تعلق کالعدم قوم پرست جماعت سے ہے اور یہ کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔