ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پنجاب نے 6 افسروں کے تقررو تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

آئی جی پنجاب نے 6 افسروں کے تقررو تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
کیپشن: police officers transffer posting
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)آئی جی پنجاب انعام غنی نے 6 پولیس افسران کےتقرروتبادلے کانوٹی فکیشن جاری کردیا،ایس ایس پی انٹرنل اکاوٹیبلٹی برانچ شائستہ ندیم کوایس ایس پی آپریشنز ملتان تعینات کیاگیاہے۔

تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی نے 6 پولیس افسران کےتقرروتبادلے کانوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئےسید ذیشان حیدرکوایس ایس پی آپریشنز ملتان سے سی پی او رپورٹ کرنے کاحکم دیا،تقرری کے منتظرمحمد ریاض نیازایس ڈی پی اوبھلوال تعینات،ایس ڈی پی اوبھلوال ناصرنوازکی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے سپرد کردی گئیں،محمد عثمان کوایس ڈی پی او سٹی سرگودھا تعینات کردیا گیاہے،محمد جہانگیرایس ڈی پی او سٹی سرگودھا کی خدمات کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری کے سپرد کی گئی ہیں۔

مزید پڑھئے: پنجاب پولیس کے افسران ماتحتوں کو بھول گئے

واضح رہے کہ میرٹ کا راگ الاپنے والے پنجاب پولیس کے افسران رہائشگاہوں کےحوالے سے ماتحتوں کو بھول گئے، اگلے مالی سال میں چھوٹے ملازمین کی رہائشگاہوں کیلئے ایک بھی سکیم شامل نہیں کی گئی، اگلے مالی سال میں پنجاب پولیس کے 12 اعلیٰ افسران کیلئے گھروں کی تعمیر پر کروڑوں خرچ ہوں گے، جبکہ ماتحت اہلکار کی رہائش کیلئے ایک بیرک بھی نہیں بنائی جائے گی، ایس پی سے ایڈیشنل آئی جی رینک کے افسران کے 12 گھروں کیلئے  42 کروڑ روپے مختص کردیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں 2 ایڈیشنل آئی جیز، 3 ڈی آئی جیز، ڈی پی او لودھراں اور ڈی پی او حافظ آباد کے گھروں کیلئے 19 کروڑ روپے خرچ ہونگے، افسران کے گھروں کی تکمیل 2 سال کے اندر ہوگی، جبکہ آغاز کیلئے بنیادی کام مکمل کر کے کچھ رقم جاری کی جائے گی، قربان لائنز میں ایس پی رینک افسران کے 6 گھروں کی تعمیر اور قربان لائنز کی اپ گریڈیشن کیلئے 23 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer