ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موبائل فونزعوام کی پہنچ سے مزیددور۔۔۔۔

موبائل فونزعوام کی پہنچ سے مزیددور۔۔۔۔
کیپشن: mobiles phone price
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : موبائل فون مزید مہنگے ہوگئے،حکومت نے6قسم کےموبائل فونزپرریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی۔30 تا100ڈالرکےموبائل فون پر300 روپے۔ 350تا 500 ڈالر کے فی سیٹ موبائل فون پر 15000 روپے ڈیوٹی لگا دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے کسٹم کوڈ کے تحت 30 ڈالر تک کے موبائل فون پر 300 روپے فی سیٹ ڈیوٹی لگائی گئی ۔ دستاویز کے مطابق 30 تا100 ڈالر کے موبائل فون پر 3 ہزار روپے، 100 تا 200 ڈالر کے موبائل فون پر 7500 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ 200 تا 350 ڈالر کے موبائل فون پر 11000 روپے ۔ 350 تا 500 ڈالر کے فی سیٹ موبائل فون پر 15000 روپے ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ اسکے علاوہ 500 ڈالر سے زائد فی سیٹ پر 22000 روپے ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔