ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عاصم اظہر کی 'غلط فہمی' کے سرحد پار چرچے

عاصم اظہر کی 'غلط فہمی' کے سرحد پار چرچے
کیپشن: Asim Azhar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایبٹ روڈ (ذین مدنی ) مقبول گلوکار عاصم اظہر کی غلط فہمی کے سرحد پار بھی چرچے ہوگئے۔

عاصم اظہر نے حال ہی میں اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں کچھ لڑکے بیٹھے ڈھول اور دیگر موسیقی کے آلات کے ساتھ عاصم اظہر کا گانا غلط فہمی گا رہے ہیں۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ یہ بھارت کے شہر دہلی کے کچھ لڑکے ہیں جو ان کا گانا گا رہے ہیں۔

گلوکار نے بتایا کہ یہ ویڈیو انہوں نے آج دیکھی اور اس ویڈیو نے ان کا دن بہترین بنا دیا ہے۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے ویڈیو میں موجود لڑکوں کیلئے سرحد پار سے پیار اور محبت کا اظہار بھی کیا۔

خیال رہے کہ عاصم اظہر کا گانا اگست 2020 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم سپر اسٹار میں شامل کیا گیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer