ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خوشخبری ۔۔۔ پاکستانی صارفین بھی فیس بک سے جلد پیسہ کما سکیں گے

فیس بک صارفین کیلئے اچھی خبر
کیپشن: پاکستان کے فیس بک صارفین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فیس بک انتظامیہ نے  کہا ہےکہ  پاکستانی صارفین کی بھی مونیٹائزیشن کیلئے تیار ہیں تاہم  سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی نہ لگائی جائے۔
رپورٹ کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایک اعلی عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر سٹی نیوز نیٹ ورک کو بتایا کہ فیس بک انتظامیہ کی جانب سے پاکستان میں سوشل میڈیا رولز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے متعلق قانون سازی نہ ہونے سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔۔فیس بک انتظامیہ چاہتی ہے کہ اس حوالے سے کوئی پالیسی بنائی جائے۔ اگر مونٹائزیشن آن ہو جاتی ہے تو یہ ایک بزنس ہے، پھر اس طرح بار بار بند کرنا مناسب نہیں، اس سے فیس بک اور صارفین دونوں کا نقصان ہوتا ہے۔

انتظامیہ چاہتی ہے کہ اس حوالے سے قانون سازی کی جائے اور ایک پالیسی مرتب کی جائے۔فیس بک انتظامیہ نے پاکستان سے سوشل میڈیا رولز میں ترمیم کی بھی درخواست کی ہے اور اس حوالے سے مناسب قانون سازی کا مطالبہ کیا گیا۔ فیس بک انتظامیہ نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی واقعہ ہوتا ہے تو سب سے پہلے سوشل میڈیا ایپس اس کا شکار ہوتی ہیں۔ کبھی ایک ایپ بند کر دی جاتی ہے تو کبھی دوسری ایپ پر پابندی لگا دی جاتی ہے ۔‘

وزارت آئی ٹی کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ فیس بک انتظامیہ کے ساتھ مونٹائزیشن کے حوالے سے متعدد میٹنگز بھی ہو چکی ہیں لیکن فی الحال اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
 یادرہے اگر فیس بک نے بھی مونیٹائزیشن آن کردی تو جس طرح سے  یوٹیوب سے لاکھوں پاکستانیوں کو روزگار ملا ہے اسی طرح فیس بک سے بھی نوجوان فائدہ حاصل کریں گے۔