گرانٹ فلاور نے یونس خان سے معافی مانگ لی

گرانٹ فلاور نے یونس خان سے معافی مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہباز علی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ سابق کپتان یونس خان سے ان کے خلاف اپنے بیان پر معذرت کرلی،گرانٹ فلاور نے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی سے بھی رابطہ کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے یونس خان کے بارے میں بیان کے معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا،قومی ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے انگلینڈ میں قومی ٹیم کے ساتھ بطور بیٹنگ کوچ موجود سابق کپتان یونس خان سے رابطہ کرکے ان کے بارے میں اپنے بیان پر معذرت کی ہے،مصدقہ ذرائع کے مطابق گرانٹ فلاور نے یونس خان سے رابطے میں ان سے کہا کہ یونس خان اور پاکستان کی عزت کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اندازہ نہیں تھا کہ انٹرویو کے بعد ہونے والے سوال کو میڈیا اتنا اچھالے گا۔ گرانت فلاور نے اپنے بیان پر شرمندگی کا بھی اظہار کیا، ذرائع کے مطابق گرانٹ فلاور نے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کے ساتھ بھی رابطہ کیا اور ان سے بھی معذرت کی۔

یاد رہے اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے الزام عائد کیا تھا  کہ سابق پاکستانی کپتان یونس خان نے بلے بازی بارے مشوروں سے تنگ آکر میری گردن پر چھری رکھ دی تھی۔ یہ الزام انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں عائد کیا۔ گرانٹ فلاور کا کہنا تھا کہ یونس خان ایک سخت مزاج شخصیت کے مالک تھے۔ مجھے ابھی تک یاد ہے کہ برسبین میں ہم ٹیسٹ میچ کھیل رہے تھے کہ ناشتے پر میں نے انھیں کچھ بیٹنگ مشورے دینا چاہے حالانکہ ان کا کیرئیر مجھ سے کہیں زیادہ بہتر تھا۔گرانٹ فلاور کا کہنا تھا کہ یونس خان کو میرا مشورہ دینا برا لگا اور چھری اٹھا کر میری گردن پر رکھ دی تھی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer