ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت ملی توملک بھرمیں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے: شہبازشریف

حکومت ملی توملک بھرمیں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے: شہبازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:مسلم لیگ ن کےصدرمیاں شہبازشریف نےآئندہ الیکشن کےحوالےسےووٹ کوعزت دو، خدمت کو ووٹ دومنشورپیش کردیا۔شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ڈیم بنائیں گے، صحت کےشعبہ میں انقلابی اقدامات لائیں گے۔ کم آمدن والےافراد کے لیے کالونیاں بنیں گئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کےصدرمیاں شہبازشریف نےآئندہ الیکشن کےحوالےسےووٹ کوعزت دو، خدمت کوووٹ دومنشورپیش کر دیا، مریم نواز نےجہاں میاں نوازشریف کا پیغام پڑھ کرسنایا وہیں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آئندہ حکومت ملی توڈیم بنائیں گے۔سندھ، خیبرپختونخواہ، بلوچستان میں ترقیاتی کام کروائیں گئے۔ میاں شہبازشریف نےبطورپارٹی صدرپہلی دفعہ منشورپیش کردیا۔

میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ڈیم بنائیں گے، صحت کےشعبہ میں انقلابی اقدامات لائیں گے۔ کم آمدن والےافراد کے لیے کالونیاں بنیں گئی، آئی ٹی کےشعبہ میں کام کریں گے۔ترجمان مسلم لیگ ن مریم نوازنےاس موقع پرقائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کا پیغام بھی پڑھ کرسنایا جبکہ صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت ملی توملک بھرمیں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے۔