(رانا آذر) صوبائی وزیرکھیل پنجاب و چیئرمین سپورٹس بورڈ ملک فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا، سپورٹس بورڈ پنجاب 2کینٹین اور سابقہ ایف ڈبلیو او والی جگہ کو رینٹ آؤٹ کیا جائے گا،۔ انہوں نےکہا 1500 کنال پر مشتمل پاکستان کا پہلا سپورٹس سٹی بنانے کی جانب پیشرفت ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپورٹس بورڈ پنجاب کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوا، صوبائی وزیرکھیل پنجاب و چیئرمین سپورٹس بورڈ ملک فیصل ایوب کھوکھر نے صدارت کی۔ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری نے اجلاس کو بریفنگ دی۔اجلاس میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمدعلی، ایم این اے شمائلہ رانا،ایم پی اے اجمل خان چانڈیہ،شبانہ اختر، ارشد ستارکی شرکت۔عاطف بھٹی، سینئر سپورٹس جرنلسٹ زاہد مقصود,پنجاب اولمپک سے ادریس حیدر خواجہ و دیگر شریک ہوئے۔
اجلاس میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ملازمین اور ویٹرن کھلاڑیوں کیلئے 549کنال پر مشتمل ہاؤسنگ سوسائٹی قائم کرنے کا فیصلہ۔پیر اتھلیٹس محمد ندیم کو ایک ملین کی لاگت سے منصوعی ٹانگ لگوانے کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی سہولیات کھلاڑیوں کیلئے فری، ہوسٹل ریٹس کم کرنے کی منظوری دی گئی۔
اجلا س میں ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا، سپورٹس بورڈ پنجاب 2کینٹین اور سابقہ ایف ڈبلیو او والی جگہ کو رینٹ آؤٹ کیا جائے گا،۔ انہوں نےکہا 1500 کنال پر مشتمل پاکستان کا پہلا سپورٹس سٹی بنانے کی جانب پیشرفت ہوگئی ہے، کھلاڑیوں کو سالانہ سپورٹس ایوارڈدیئے جائیں گے، سینئر سپورٹس جرنلسٹ زائد مقصود کمیٹی کے چیئرمین بنا دیئے گئے۔پنجاب پاکستان کا پہلا صوبہ جس کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ڈیلی الاؤنس کی مد میں ریکارڈ اضافہ کردیا، کھلاڑیوں کو 2000ٹیکنیکل آفیشل کو 2500اور پہلی بار لوکل کرایہ کیلئے 1000روپے دیئے جائیں گے۔
ملک فیصل ایوب کھوکھر نے مزید کہا کہ سپورٹس ایسوسی ایشنز کو مضبوط کیا جائے گا ان کی گرانٹ میں اضافہ ہوگا، سپورٹس ایسوسی ایشنز کے گرانٹ کے طریقہ کار اور رجسٹریشن کو ریگولیٹ کیا جائے گا، ایچ آر کمیٹی کو وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب لیڈ کریں گے، 8رکنی کمیٹی میں پنجاب اولمپک سے ادریس حیدر خواجہ شریک ہیں،کمیٹی ماہر کوچز و دیگر تقرریاں کرے گی، ایشین والی بال چیمپئن شپ تھائی لینڈ کھیلنے والی ٹیم کے کوچز کو انعامات دینے کی منظوری دی گئی،اہم فیصلوں کیلئے ہائی پاور ایگزیکٹو کمیٹی قائم کردی گئی، سپورٹس بورڈ پنجاب میں تقرریوں کیلئے ایچ آر کمیٹی تشکیل دیدی،ڈویژنل ڈسٹرکٹ اور تحصیل سپورٹس کمیٹیاں ایک طویل عرصہ بعد قائم کردیں،پنجاب کی تمام سپورٹس سہولیات آن لائن کی جارہی ہیں، سوفٹ ویئر تیار ہے،نئے تعمیر ہونیوالے پنجاب انٹرنیشنل سکواش کمپلیکس کے ملازمین کا تقررکیا جائے گا۔اجلاس میں آڈٹ رپورٹس اور اکاؤنٹس کے حسابات بھی پیش کئے گئے۔