(زاہد چوہدری) پرائیویٹ فرمز کے ملازم کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کو سرکاری ٹیب ملیں گے ، کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام پہلے ٹھیکے پر دیا گیا اور اب سرکاری خزانے سے ٹیب دیئے جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ فرمز کے ملازم کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کو پہلے مرحلے میں ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کے 30 ہزار ٹیب خرید لئے گئے ۔سرکاری خزانے سے خریدے گئے ٹیب پرائیویٹ فرم کے عارضی ملازم استعمال کریں گے ۔
اس کے علاوہ کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر پروگرام چلانے کیلئے پرائیویٹ فرم کو خطیر رقم الگ سے ادا ہوگی ۔دیہاڑی (ڈیلی ویجز )پر رکھے کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کیلئے مزید ٹیب خریدنے کی بھی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔