ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کبڈی فیڈریشن کی ڈسپلنری کمیٹی نے عبیداللہ راجپوت کو طلب کرلیا

پاکستان کبڈی فیڈریشن کی ڈسپلنری کمیٹی نے عبیداللہ راجپوت کو طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا آذر  : پاکستان کبڈی فیڈریشن کی ڈسپلنری کمیٹی نے عبیداللہ راجپوت کو طلب کرلیا۔

سیکریٹری پاکستان کبڈی فیڈریشن رانا سرور کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کی طرف سےکبڈی میچ کھیلنے والے عبیداللہ راجپوت کو 12 جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کبڈی فیڈریشن نے عبیداللہ راجپوت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ 

یاد رہے کہ عبید اللہ راجپوت نے 16 دسمبر کو بحرین میں بھارتی ٹیم کی طرف سے میچ کھیلاتھا۔ عبیداللہ راجپوت نے میچ کے بعد بھارتی جھنڈا بھی سٹیڈیم میں کندھوں پر لہرایا۔ جس کے بعد سے پاکستان کبڈی فیڈریشن نے سخت ایکشن لیتے ہوئےتمام کھلاڑیوں کے بغیر این او سی کھیلنے پر پابندی لگا رکھی ہے۔

علاوہ ازیں بحرین کبڈی فیڈریشن نے بھی پاکستان اور انڈیا کےنام سے میچ کروانے والے دونوں کلبوں پر پابندی عائد کردی ہے، بحرین کبڈی فیڈریشن نےانڈیا یونائیٹڈکبڈی کلب اور پاکستان واریئرز کبڈی کلب پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پابندی عائدکی۔