ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا: ہم وطن خاتون کو قتل کرنے والا بوائے فرینڈ بھارت بھاگ آیا

امریکا: ہم وطن خاتون کو قتل کرنے والا بوائے فرینڈ بھارت بھاگ آیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکا کی ریاست میری لینڈ میں ایک 27 سالہ بھارتی خاتون کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا، جبکہ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ قتل خاتون کے سابق بوائے فرینڈ نے کیا اور واردات کے بعد وہ بھارت فرار ہوگیا۔

 ہاورڈ کاؤنٹی پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت نکیتھا گوڈیشالا کے نام سے ہوئی، جو ایلی کاٹ سٹی میں مقیم تھیں اور بطور ڈیٹا اینڈ اسٹریٹجی اینالسٹ کام کر رہی تھیں۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش ارجن شرما نامی شخص کے اپارٹمنٹ سے برآمد ہوئی، جو ان کا سابق بوائے فرینڈ تھا۔

  26 سالہ ارجن شرما کے خلاف فرسٹ اور سیکنڈ ڈگری قتل کے الزامات کے تحت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔

 تحقیقات کے مطابق ارجن شرما نے 2 جنوری کو پولیس کو اطلاع دی تھی کہ نکیتھا لاپتہ ہیں اور دعویٰ کیا تھا کہ اس نے انہیں آخری بار 31 دسمبر کو اپنے اپارٹمنٹ میں دیکھا تھا۔

  تاہم پولیس نے 3 جنوری کو اسی اپارٹمنٹ پر سرچ وارنٹ پر کارروائی کی، جہاں سے نکیتھا کی لاش چاقو کے گہرے زخموں کے ساتھ برآمد ہوئی۔

 پولیس کے مطابق ارجن شرما جس دن نکیتھا کی گمشدگی کی رپورٹ جمع کروائی اسی دن وہ بھارت جانے والی پرواز کے ذریعے امریکا سے روانہ ہو گئے۔ 

 تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ قتل 31 دسمبر کی شام تقریباً 7 بجے کے قریب کیا گیا۔

 تاحال قتل کی وجہ سامنے نہیں آ سکی، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں۔

  ہاورڈ کاؤنٹی پولیس اب وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ملزم کی گرفتاری کے لیے کام کر رہی ہے۔