ویب ڈیسک:پاکستان، سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز، قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا چار کھلاڑیوں پر مشتمل پہلا گروپ کولمبو پہنچ گیا۔
کولمبو پہنچنے والے پہلے گروپ میں شاداب خان ، رانا فہیم اشرف ، وسیم جونئیر اور سلمان مرزا شامل ہیں۔
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ، باؤلنگ کوچ ایشلے نوفکی، فیلڈنگ کوچ اور سپورٹ سٹاف کے دیگر ارکان بھی کولمبو پہنچنے والوں میں شامل ہیں۔
قومی سکواڈ کے دیگر کھلاڑی اور سپورٹ سٹاف کے ارکان 5 جنوری کی سہ پہر کو لاہور سے کولمبو کے لیے روانہ ہونگے۔