ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت ملک بھر میں شدید سردی ،بالائی علاقوں میں برفباری سے جھیلیں جم گئیں

لاہور سمیت ملک بھر میں شدید سردی ،بالائی علاقوں میں برفباری سے جھیلیں جم گئیں
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:شہر میں سردی کے ڈیرے،دھند کم ہونے سے حد نگاہ بہتر ہو  گئی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 اور کم سے کم 6 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
 شہر میں تین کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے،آج بھی سورج اور بادلوں کے مابین آنکھ مچولی جاری رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا کوئی امکان نہیں۔

آلودگی کے اعتبار سے لاہور دسویں نمبر پر، شہر میں آلودگی کی شرح 160 ریکارڈ کی   گئی۔
دوسری جانب ملک کے بالائی علاقے بدستور شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، جھیلیں جم گئیں جبکہ برفباری کے باعث پہاڑ سفید ہو گئے جس سے آزاد کشمیر، خبیرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات کی رونقیں بڑھ گئیں۔

اسلام آباد خشک سردی اور دھند کی لپیٹ میں ہے، شہر کا مطلع دن بھر ابر آلود رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر اقتدار میں بارش کا کوئی امکان نہیں،

ملکہ کوہسار مری میں برفباری کے بعد جب دھوپ نکلی تو نظارے اور بھی دلفریب ہوگئے، خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاحوں نے تفریحی مقامات کا رخ کیا، سیاح قدرت کے حسین نظاروں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

ہزارہ ڈویژن کے بالائی علاقوں میں پھر سے برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا، چھٹی کے روز نتھیا گلی میں ڈیرے ڈالے سیاحوں نے سنو فال کو خوب انجوائے کیا، ادھر مالم جبہ کا موسم بھی حسین ہو گیا، سیاحوں کی کثیر تعداد نے وادی کا رخ کیا، قدرتی حسن اور برف باری سے محظوظ ہوئے۔

وادی شگر میں موسم سرما اور سال کی پہلی برفباری کا آغاز ہو گیا، برفباری کے باعث وادی کا موسم سرد ہو گیا، ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں کمی آگئی، برفباری پر سیاحوں کے چہرے کھل اٹھے، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی اور وسطی اضلاع میں بھی سردی کی شدت بڑھ گئی۔