عام انتخابات کو 8 فروری سے آگے لے جانے کی کوشش آئین اور جمہوریت پر یلغار ہے، بیرسٹر گوہر خان

Gohar Khan, PTI, Election2024
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی:  پی ٹی آئی  کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے ایوانِ بالا کی جانب سے انتخابات کو ملتوی کرنے کی قرارداد کی منظوری کی مذمت  کرتے ہوئے کہا کہ چند سیاسی جماعتوں کی جانب سے سینیٹ کے فلور کے ذریعے عام انتخابات کو 8 فروری کی مقررہ تاریخ سے آگے لے کر جانے کی کوشش آئین اور جمہوریت پر یلغار ہے.

 بیرسٹر گوہر  خان نے کہا  کہ عوام اور الیکشن سے خوفزدہ عناصر نے انتخابات کے التوا کی ماورائے دستور قرارداد کی منظوری کے ذریعے ایوانِ بالا کا تقدس پامال کیا۔  عام انتخابات کے التوا کی غیرآئینی وغیر جمہوری قرارداد کی مںظوری عدالتِ عظمیٰ کے حکم کی خلاف ورزی اورتوہینِ عدالت ہے.  پاکستان تحریک انصاف عام انتخابات کیلئے  تیار ہے اور انتخابات میں تاخیر کی مذموم کوششوں کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔  سپریم کورٹ سینیٹ سے منظور شدہ قرارداد کا  نوٹس لیتے ہوئے انتخابات کو التوا کا شکار کرنے یا ان کی شفافیت پر اثر انداز ہونے کی کوششوں کے تدارک کیلئے مؤثر اقدام کرے۔