لاہور؛گھر میں آتشزدگی،4 بہن بھائی جاں بحق

لاہور؛گھر میں آتشزدگی،4 بہن بھائی جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: لاہور کے علاقے اچھرہ  میں گھر میں آتشزدگی ،4 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔
آتشزدگی میں جاں بحق ہونے والوں میں  12سالہ امان ،8سالہ نور ،5سالہ ابراہیم ،2سالہ اسماعیل شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آگ چوک بابا اعظم کے قریب رہائشی عمارت کی پانچویں منزل پر لگی،ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے سے قبل چاروں بچے جان کی بازی ہار چکے تھے۔ریسکیو ٹیموں کی جانب سے آگ پر قابو پاکر کولنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔اس موقع پر پولیس اور فرانزک ٹیمیں وقت پر پہنچ گئیں تھی جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ آگ کیسے لگی ؟تحقیقات کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،وزیر اعلیٰ کا جاں بحق بچوں کے لواحقین سے اظہار تعزیتکرتے ہوئے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی اور آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی ہے اور سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔