نجم سیٹھی نے بھارتی بورڈ کے سیکریٹری کو کھری کھری سنا دیں

Najam Sethi
کیپشن: Najam Sethi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے سیکریٹری انڈین کرکٹ بورڈ جے شاہ کو ٹوئٹر پر طنزیہ جواب دیا ہے۔

سیکریٹری بی سی سی آئی جے شاہ کی جانب سے ایشیا کپ شیڈول کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے لکھا کہ ایشیاکپ کا میزبان پاکستان ہے ،مگر آپ اس پر کام کررہے ہیں۔ٹویٹر پیغام میں چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا کہ اے سی سی کیلنڈر بالخصوص ایشیاکپ شیڈول کے اعلان پر شکریہ، ایشیاکپ کا میزبان پاکستان ہے مگر کام اس پر آپ کررہے ہیں۔

      نجم سیٹھی نے مزید لکھا کہ پی ایس ایل 2023کا کیلنڈر اوراسٹرکچربھی پیش کرسکتے ہیں، آپ کی جانب سے فوری ردعمل کو سراہا جائے گا۔