فلک شبیر کی فرمائش اہلیہ سارہ خان نے رد کر دی

Sara Khan
کیپشن: Sara Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سیمل اجمل :فلک شبیر کی فرمائش اہلیہ سارہ خان نے رد کر دی گلوکار نے پھر کیا کیا؟ ویڈیو میں ساری حقیقت منظرعام پر آگئی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے اپنے شوہر کے ساتھ رقص کرنے سے انکار کردیا، گلوکار فلک شبیر نے خود ہی اس معاملے پر بات کرتے کہا حال ہی انہوں نے بلو رانی کے نام سے ایک گانا شوٹ کیا ہے یہ گانا پنجاب میں شوٹ ہوا جس کیلئے میری خواہش تھی کہ سارہ میرے ساتھ بطور ماڈل کام کرے۔
فلک نے بتایا کہ اس گانے میں سگنیچر شاٹ تھے اور پہلی دفعہ ایسا ہوا تھا کہ میں نے سارہ سے درخواست بھی کی کہ یہ گانا ہٹ ہوگا کرلو لیکن سارہ نے انکار کردیا اور کام نہیں کیا۔فلک شبیر نے یہ انکشافات ’ دی مرزا ملک شو‘ میں کیا جس میں وہ اپنی اہلیہ سارہ خان کے ہمراہ مہمان بن کر آئے تھے، اس پر سارہ نے ہنستے ہوئے شو میں  بتایا کہ اس گانے میں ’ٹھمکے‘ لگانے تھے ۔