ٹھوکر نیاز بیگ پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم؛ جانی نقصان

Accident Thokar niaz baig
کیپشن: Accident Thokar niaz baig
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی)ٹھوکر نیاز بیگ قطار بند روڈ پر بس اور ٹرک میں تصادم، دو افراد جاں بحق، چار زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
 ریسکیو کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ قطار بند روڈ پر ٹریفک حادثہ ہوا، تیز رفتار بس ٹرک میں ٹکرا گئی۔ٹریفک حادثے میں چالیس سالہ فیصل اور 26 سالہ وجاہت جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی ہوئے ۔ ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایسا ہی افسوس ناک حادثہ ٹھوکر نیاز بیگ پر پیش آیا جس میں خاتون جاں بحق، چار افراد شدید زخمی ہوگئے تھے، تھانہ ہنجر والی کی حدود میں تیز رفتار ڈمپر کی کار کو ٹکر ماری تھی،حادثہ کا شکار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا مزید بتانا ہے کہ مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ڈمپر نےکار کو ٹکر ماری،ٹریفک حادثے میں  شرقپور کی رہائشی 40سالہ  رخسانہ موقع پر جاں  بحق ہو گئی،حادثے میں زخمی 48سالہ شازیہ،20سالہ منزہ،12 سالہ ندا اور 18 سالہ ابرار شامل تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer