ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹس ایپ کا سال 2022 کے آغاز پر پہلا زبردست فیچر

the first WhatsApp update of 2022
کیپشن: WhatsApp
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پیغام رسانی کی مقبول ایپ واٹس ایپ نے سال نو کے آغاز پر ٖصارفین کے لئے ایک نیا فیچر تیار کیا، سال 2022 کےشروع پر واٹس ایپ نے صارفین کے لئے زبردست نیا فیچر متعارف کرایا جس کے ذریعے پیغام بھیجنے والے کی پروفائل کو دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق  واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کے لئے نت نئی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے،بہت سے افراد   پیغام بھیجنے  کے لئے واٹس ایپ  میں وائس نوٹ کا استعمال کرتے ہیں،  کبھی کبھار بات اتنی لمبی بھی ہو جاتی ہے کہ بھیجا گیا وائس نوٹ سیکنڈز کے بجائے منٹوں میں تبدیل ہو جاتا ہے،واٹس ایپ نے نئے سال کے آغاز پر صارفین کے لئے ایک زبردست فیچر تیار کیا جو کہ ابھی آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم کے لئے ہے۔

واٹس ایپ انتظامیہ کا کہناتھا کہ یہ فیچر سسٹم کی اطلاعات کے بارے میں ہے جس میں اب پروفائل فوٹوز شامل ہیں۔اس سال کے پہلے فیچر کو مکمل کرلیا گیا ہے۔ کچھ آئی او ایس  بیٹا ٹیسٹرز نے اس کو خوب سراہا ، اس نئے فیچر کو  اچھا تصور کیا جارہا ہے کیو نکہ آئی او ایس سسٹم کے آنے والے نوٹی فکیشن میں پروفائل فوٹوز بھی نظر آرہا ہے۔ 

 صارفین کو واٹس ایپ پر گروپس یا کوئی ایک شخص پیغام بھیجے گاتو اس میں پروفائل فوٹو بھی نظر آئے گا، تاحال یہ نیا فیچر آئی او ایس 15 پرکچھ بیٹا ٹیسٹرزکے لیے جاری کیا گیا ہے کیونکہ یہ iOS 15 APIs کا استعمال کرتا ہے۔ اگر یہ آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کے لیے دستیاب نہیں تو فکر مند نہ ہوں کیو نکہ واٹس ایپ انتظامیہ اس فیچر پر مزید کام کررہا ہے اورآنے والے وقت میں ایسے متعدد اکاؤنٹس ایکٹیویٹ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

   

M .SAJID .KHAN

Content Writer