ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ میرا ایف بی آر کو بھی چکر دے گئیں

Actress Meera do not pay income tax
کیپشن: Actress Meera
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: اداکارہ میرا آئے روز کسی نہ کسی ویڈیو اور تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا سمیت خبروں کی رہتی ہیں۔ میرا اور اس کے خاندان پر غیر قانونی قبضے جیسا فراڈ بھی سامنے آیا تھا، جس کی باقاعدہ لاہور کی سول عدالت میں سماعت بھی ہوئی تھی۔

گلابی انگریزی بولنے والی اداکارہ میرا نے ایف بی آر کو بھی چونا لگا دیا ہے اور ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود اپنا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہیں کرایا۔ ایف بی آر نے ارتضی رباب کے نام سے رجسٹرڈ فلمسٹار میرا کو نوٹس جاری کرکے جرمانہ عائد کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ میرا کو سال 2020 کا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرانے پر 13دسمبر کو نوٹس جاری کیا اور اس حوالے سے ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارہ جمع کرانےکیلئے 3 جنوری کی ڈیڈلائن دی۔