آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور کا پراسرار قتل

آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور کا پراسرار قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن خالد ) باغبانپورہ رہائشی 26 سالہ نوجوان مبینہ اغواہ کے بعد قتل، ملزم نوجوان کی لاش کو ریواز گارڈن پھینک کر فرار ہوگئے۔

عوام کی سہولت کے لئے آن لائن ٹیکسی سروس کے ملازم بھی چوروں، ڈاکوؤں کے نشانے پر ہیں۔ کچھ واقعات ایسے بھی سامنے آئے ہیں جن میں آئن لائن کمپنیوں کے ڈرائیور ملوث نکلے۔ بیرون ممالک کی آن لائن کمپنیاں ’’اوبر‘‘ اور ’’کریم‘‘ کی جانب سے شہر میں مسافروں کو لگژری سفر سستے داموں کرانے کا سلسلہ شروع کیا گیا، جس کو عوامی سطح پر پذیرائی ملی۔

لاہور کے علاقے باغبانپورہ کا رہائشی 26 سالہ نوجوان محمد علی اوبر پر گاڑی چلاتا تھا، گزشتہ روز گھر سے نکلا مگر واپس نہ لوٹا جس پر محمد علی کے لواحقین نے تھانہ شالیمار میں اغوا کا مقدمہ درج کرادیا۔ رات گئے نوجوان محمد علی کی لاش ریواز گارڈن سے برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق نوجوان کو فائرنگ سے قتل کیا گیا جبکہ ملزم مقتول کی گاڑی لے کر فرار ہوئے۔ پولیس نے لاش مردہ خانہ منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔