بلوچستان سے ’’ہیرا ‘‘مل گیا

بلوچستان سے ’’ہیرا ‘‘مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :قدرت نے بلوچستان کو قیمتی دھاتوں، انمول پتھروں، سونے سے بھری کانوں، ہیرے جواہرات سے مالامال کوئلے کی کانوں سے نوازا ہے ۔اس صوبے کی معدنیات کو نکال کر بیچا جائے تو پاکستان دنیا کا امیر ترین ملک بن جائے گا۔ بلوچستان کے خزانوں سے  اصلی’’ ہیرا ‘‘مل گیا ۔

قدرت نے نہ صرف بلوچستان کی سرزمین کو قدرتی دولت سے مالا مال کر رکھا ہے بلکہ یہاں کے لوگوں میں بھی بے پناہ صلاحتیں ہیں ،یہ بات بلوچستان کی ایک 11سالہ بچی نے ثابت کردی ہے جس نے چھوٹی سی عمر میں ’ کنگ فو‘ میں بے پناہ مہارت حاصل کر رکھی ہے ۔ نادیہ ذاکر حسین نامی اس بچی نے گزشتہ سال ستمبر میں بین الصوبائی ’شاولِن کنگ فو‘ٹور نامنٹ جیت کر سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

نادیہ ذاکر ہر اتوار اپنے گھر کے قریب واقع کوہ مردار پہاڑ پر دو گھنٹے چڑھائی کے بعد اس مقام پر پہنچتی ہے جہاں اسے تربیت دی جاتی ہے ۔ابتدائی عمر میں نادیہ ذاکر کی ریڑھ کی ہڈی میں  ایسی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی جس کے باعث وہ اپنا توازن بھی برقرار نہیں رکھ پاتی تھیں ،ڈاکٹروں نے نادیہ ذاکر کے والدین کو خبر دار کیا تھا کہ وہ اپنی بچی کو کھیلوں میں حصہ نہ دلائیں ۔ نادیہ ذاکر کاکہنا ہے کہ ’ کنگ فو ‘ہمیں بنیادی طور پر یہ بات سکھاتا ہے کہ اپنی تکلیف پر قابو کس طرح رکھنا ہے لہذا اب میں کسی بھی جسمانی تکلیف کے خلاف لڑنے کے قابل ہوں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer