لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش ،یہ سلسلہ کب تک رہے گا؟

لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش ،یہ سلسلہ کب تک رہے گا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔

شیخوپورہ، سیالکوٹ، سرگودھا، حافظ آباد، وہاڑی،  فیصل آباد،گوجرانوالہ، کامونکی اور مری میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے سرد ہوائیں چلنے لگیں جبکہ لاہور کینٹ کے علاقے میں ژالہ باری ہوئی۔ادھر مظفرآباد میں بارش اوربرفباری، نکیال میں گرج چمک کےساتھ موسلادھاربارش ہوئی جب کہ مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ،کئی علاقوں میں ژالہ باری موسم مزید سرد ہوگیا۔

یاد رہے گزشتہ کئی روز سے ٹھنڈی ہوائوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ،درجہ حرارت بھی گرگیا ہے، محکمہ موسمیات نے چوبیس گھنٹوں کے دوران شدید بارش کی بھی پیش گوئی  کی تھی ،بارشوں کا یہ سلسلہ مزید جاری رہنے کا خدشہ ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer