منشی کے بدترین تشدد سے 20 سالہ ملازم جاں بحق

 منشی کے بدترین تشدد سے 20 سالہ ملازم جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد بھٹی) ہنجروال کے علاقے میں ٹینٹ سروس کے منشی کا نوجوان پر بدترین تشدد،  بیس سالہ ملازم موقع پر ہی دم توڑ گیا, پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا.

 ذرائع کے مطابق ہنجروال کے علاقے میں ٹینٹ سروس کی دکان پر وہاڑی کا 20سالہ فیاض800روپے مزدوری پر کام کرتا تھا، مقتول فیاض کی منشی انتظار سے تلخ کلامی ہوئی جس پر انتظار نے نوجوان پر بدترین تشدد شروع کیا ،فیاض کی حالت غیرہونے پراسے ہسپتال منتقل کیا گیا مگروہ جانبرنہ ہوسکا ۔

مقتول فیاض کے لواحقین کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزم کو گرفتارتوکرلیا ہے مگرملزم کے بھائی جان کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور مقدمہ واپس لینے پر زور دے رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم انتظار کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer