ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں محفوظ بسنت کا اہتمام: دفعہ 144نافذ، ریسکیو و سکیورٹی اداروں کیلئے بڑا حکم آگیا

لاہور میں محفوظ بسنت کا اہتمام: دفعہ 144نافذ، ریسکیو و سکیورٹی اداروں کیلئے بڑا حکم آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور میں 6،7،8 فروری کو محفوظ بسنت کا اہتمام کیا گیا ہے، بسنت پراشتعال انگیزی روکنےکیلئے شہر میں دفعہ 144نافذ ہے، بسنت میں مذہبی ہم آہنگی اورامنِ عامہ برقرار رکھنے کیلئے بعض پابندیاں عائد کی گئی ہیں ۔ محکمہ داخلہ نے بسنت کے حوالے سے خصوصی سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ ریسکیو 1122 کو مکمل الرٹ اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ 

پتنگوں پرمقدس کتب، مذہبی مقامات یا کسی شخصیت کی تصویر لگانے پر مکمل پابندی عائد ہے، ساتھ ہی کسی ملک یا سیاسی جماعت کے جھنڈے کی تصویر والی پتنگوں پر بھی پابندی عائد ہے۔ مذہبی و سیاسی نقش و نگار والی پتنگوں کی تیاری، خریدوفروخت اور استعمال پر دفعہ 144کےتحت پابندی عائد ہے۔ 

لاہورمیں بسنت میں بغیرتصویریک رنگی یاکثیررنگی گُڈّااور پتنگ استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانون نافذ کرنیوالےادارےسخت کارروائی کریں گے۔ 

پنجاب حکومت نےمحفوظ بسنت کی اجازت ایک تفریحی تہوار کے طور پر دی، بسنت کے موقع پر کسی قسم کی قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پنجاب کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کے تحت دھاتی تار و نائلون ڈور کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے ۔ 

لاہور میں بسنت کے دوران موٹر سائیکل پر سیفٹی راڈ کا استعمال لازم ہے۔ 

محکمہ داخلہ نے بسنت کے حوالے سے خصوصی سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کی، جن کے مطابق انتظامیہ و پولیس کو بسنت بارے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر من و عن عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر گاڑیوں کی سخت چیکنگ اور سکیننگ کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

ہوائی فائرنگ و اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی، خلاف ورزی پرسخت قانونی کارروائی ہوگی۔ قانون نافذ کرنیوالےاداروں ، انٹیلی جنس ایجنسیوں کے درمیان قریبی رابطہ برقراررکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ریسکیو 1122 کو مکمل الرٹ اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔