ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بسنت پر چکن، مٹن اور بیف کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

بسنت پر چکن، مٹن اور بیف کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد:رنگوں اور خوشیوں کے تہوار بسنت کی آمد کے ساتھ ہی شہر بھر میں رونقیں عروج پر پہنچ گئی ہیں، تاہم بسنت کے جوش کے ساتھ مہنگائی نے بھی شہریوں کو پریشان کر دیا ہے۔ بسنت کے موقع پر لذیذ پکوانوں کی تیاری کے لیے چکن، مٹن اور بیف کی مانگ میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے، جس کے باعث گوشت کی قیمتیں بھی آؤٹ آف کنٹرول ہوتی جا رہی ہیں۔

برائلر گوشت کی قیمت 526 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، مگر مٹن اور بیف کے نرخ سرکاری قیمتوں سے کہیں زیادہ وصول کیے جا رہے ہیں۔ قصابوں اور سپر اسٹورز پر مٹن 2800 سے 3200 روپے فی کلو جبکہ بیف 1200 سے 1400 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جس طرح پتنگوں اور ڈور کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، اسی طرح گوشت کی قیمتیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔

دوسری جانب شہریوں نے شکایت کی ہے کہ ڈی سی کاؤنٹرز پر بھی غیر معیاری مٹن، پھل اور سبزیاں رکھی جا رہی ہیں، جس سے قیمتوں میں استحکام کا مقصد پورا نہیں ہو رہا۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بسنت کے موقع پر مٹن اور بیف کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے اور گراں فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام بلا خوف و پریشانی خوشیوں کا تہوار منا سکیں۔