ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مریم نواز  کا غریب اور بے روزگار افراد کیلئے مفت نیا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان

 مریم نواز  کا غریب اور بے روزگار افراد کیلئے مفت نیا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے غریب اور بے روزگار افراد کے لیے ’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘ کے نام سے ایک نیا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت مفت زرعی زمین فراہم کی جائے گی۔

راجن پور میں الیکٹرو بس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے بتایا کہ منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 2 لاکھ 50 ہزار ایکڑ زمین غریب عوام میں تقسیم کی جائے گی، جبکہ مستحق افراد کو 3 سے 5 ایکڑ زمین الاٹ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو فصل کی تیاری کے لیےکسان کارڈ بھی دیا جائے گا، جس کے ذریعے بیج، کھاد اور زرعی ادویات حاصل کی جا سکیں گی۔

وزیراعلیٰ نے ہر تحصیل میں سینٹر آف ایکسی لینس قائم کرنے اور ایک سال کے اندر صوبے کی تمام تحصیلوں میں گرین بس سروس شروع کرنے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ راجن پور کو نظرانداز نہیں کیا جا رہا بلکہ یہاں جدید الیکٹرو بس سروس متعارف کرائی جا رہی ہے اور 12 ارب روپے کی لاگت سے 72 سڑکوں کی تعمیر جاری ہے۔ مریم نواز نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے راجن پور کے عوام کے لیے خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔