سٹی42:برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، شہر لاہور میں برائلر مرغی کی قیمت کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے برائلر مرغی کی سرکاری قیمت میں 18 روپے کمی کر دی گئی ہے تاہم شہر کے مختلف علاقوں سے منڈی سے زائد قیمتوں پر مرغی کی فروخت کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔
پرچون میں مرغی کی قیمت 577 روپے فی کلو اور کلیجی 670 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے جبکہ کچھ علاقوں میں قیمتیں اس سے بھی زیادہ ہو رہی ہیں۔ شہریوں نے پنجاب حکومت سے فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کو سستے داموں مرغی فراہم کی جا سکے۔
دوسری جانب ٹولنٹن مارکیٹ میں لاغر اور بیمار مرغی کے غیر معیاری گوشت کی فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس سے شہریوں کو صحت کے مسائل کا خطرہ لاحق ہو رہا ہے۔