سٹی42:امدادی فنڈنگ رُکنے سے جنوبی ایشیا میں لاکھوں خواتین متاثر ہوں گی،اقوام متحدہ نے امریکا کو خبردار کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق یو این پاپولیشن فنڈ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہےکہ دنیا بھر میں فلاحی، امدادی کاموں کے لئے اقوام متحدہ کا سب سے بڑا ڈونر امریکا ہے۔
امریکی فنڈنگ رُکنے سے پاکستان، افغانستان، بنگلادیش میں خدمات رُک جائیں گی،امریکی فنڈنگ رُکنے سے صرف افغانستان میں ایک ہزار سے زائد حاملہ خواتین کی جان جاسکتی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے امریکا کی تمام غیر ملکی امداد کو 90 روز کے لیے روک دیا ہے،پاکستان، افغانستان اور بنگلادیش کے لئے 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی امداد درکار ہے۔