ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو جلسہ،عالیہ حمزہ کی فوری حفاظتی ضمانت پر اعتراض عائد

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو جلسہ،عالیہ حمزہ کی فوری حفاظتی ضمانت پر اعتراض عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:تحریک انصاف کا 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کا پروگرام، عالیہ حمزہ کی ممکنہ گرفتاری سے بچنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کا معاملہ،عالیہ حمزہ کی فوری حفاظتی ضمانت کروانے کی خواہش پوری نہ ہوسکی۔
رجسٹرار آفس نے عالیہ حمزہ کی درخواست قابل سماعت ہونے پر اعتراض عائد کردیا،جسٹس فاروق حیدر ،عالیہ حمزہ کی درخواست پر کل بطور اعتراض کیس سماعت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عدالت رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم یا برقرار رکھنے کا حکم دے گی ، رجسٹرار آفس نے عالیہ حمزہ کو رٹ کی بجائے ضمانت دائر نہ کرنے کا اعتراض عائد کیا،عالیہ حمزہ کو مختلف استدعا کیلئے مختلف درخواستیں دائر نہ کرنے پر اعتراض عائد کیا گیا۔
متعلقہ فورم سے رجوع کئے بغیر ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کااعتراض کیا گیا،عالیہ حمزہ کی درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں کسی بھی نامعلوم مقدمے ،انکوائری میں گرفتاری سے روکنے کی استدعا کی گئی،درخواست میں گرفتار کرکے صوبے سے باہر نہ لے جانے کا حکم دینے کی بھی استدعا کی گئی۔
پنجاب حکومت نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فرخ خان لودھی کو کیس کی پیروی کا ٹاسک دیا۔