فاران یامین: سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آکلینڈ سے براستہ دبئی لاہور پہنچ گئی۔
کیوی سکواڈ میں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کا بھرپور ساتھ شامل ہے، جن میں کین ولیمسن، ڈیرل مچل، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، اور ڈیون کونوے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ لوکی فرگوسن، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، اور گلین فلپس بھی نیوزی لینڈ کے سکواڈ کا حصہ ہیں۔ اس ٹیم میں ول او رورکی، رچن روندرا، بین سیئرز اور نیتھن اسمتھ بھی شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی، مہمان ٹیم کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی، تین ملکی سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
سہ ملکی سیریز کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم چیمپئن ٹرافی میں بھی حصہ لے گی، جس میں اس کی شرکت کے لیے وہ پاکستان پہنچنے والی پہلی ٹیم بن چکی ہے۔
تین ملکی سیریز کے لئے جنوبی افریقا کی ٹیم جمعے کو لاہور پہنچے گی اور انکا ہفتے کو پہلا ٹریننگ سیشن ہوگا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتانوں کی لاہورمیں پریس کانفرنس بھی رکھی گئی ہے۔