معروف گلوکار ایوارڈز کی تقریب سے گرفتار

معروف گلوکار ایوارڈز کی تقریب سے گرفتار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : معروف امریکی ریپ گلوکار اور سماجی کارکن کلر مائیک کو گریمی ایوارڈز کی تقریب سے گرفتار کرلیا گیا۔

https://c.express.pk/2024/02/2600717-mike-1707114892-233-640x480.jpg

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 4 فروری کو لاس اینجلس میں ہونے والی گریمی ایوارڈز کی تقریب میں معروف ریپر کلر مائیک نے میوزک انڈسٹری کے تین سب سے بڑے ایوارڈز اپنے نام کیے تھے۔گریمی ایوارڈز کی تقریب میں تین بڑے اعزاز اپنے نام کرنے کے بعد ریپر کلر مائیک کو گرفتار کیا گیا، پولیس ہتھکڑیاں لگا کر گلوکار کو تقریب سے گرفتار کرکے لیکر گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ لاس اینجلس پولیس نے گلوکار کی گرفتاری پر کوئی بیان نہیں دیا جبکہ ڈیوٹی پر موجود دو الگ الگ افسران نے کہا کہ ان کے پاس بھی کوئی معلومات نہیں ہے۔

دوسری جانب کچھ میڈیا رپورٹس میں یہ بتایا جارہا ہے کہ گلوکار کو ایرینا کے اندر ایک جھگڑے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کلر مائیک ریپ گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی کارکن بھی ہیں، وہ نسل پرستی اور پولیس کی بربریت جیسے مسائل کے خلاف آواز اُٹھاتے ہیں۔


 

Ansa Awais

Content Writer