جیل بھرو تحریک، پی ٹی آئی کے 4 لاکھ کارکنان گرفتاریاں دیں گے

file photo
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  جیل بھرو تحریک کے تحت عمران خان نے ملک بھر میں 4 لاکھ کارکنان کی گرفتاریاں کروانے کا ٹاسک دیدیا ہے ۔ 

 تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ذرائع کے حوالے سے خبر سامنے آئی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے  ملک بھرمیں گرفتاریاں دینے کی تیاریوں کا باضابطہ آغاز کردیا ہے، ملک بھر میں ریجنل اور ضلعی تنظیموں کو اہداف سونپ دیے گئے ہیں ، گرفتاریاں دینے والے کارکنان کی فہرستیں تیار کی جائیں گی ، ہر صوبائی اسمبلی کے حلقے سے 500 کارکنان عمران خان کو گرفتاری پیش کریں گے ۔

  فہرستیں تیاری کر کے حتمی منظوری کیلئے آئندہ ہفتے عمران خان کو پیش کی جائیں گی، جیل بھرو تحریک کو 3مرحلوں میں آگے بڑھایا جائے گا، پہلے مرحلے میں مرکزی قائدین و اراکین پارلیمان گرفتاریاں پیش کریں گے، 

 دوسرے مرحلے میں ہر صوبائی اسمبلی کے حلقے سے 500 کارکنان جیل جانے کیلئے خود کو پیش کریں گے، تیسرے مرحلے میں تحریک انصاف کے ووٹرز گرفتاریاں دیں گے،  واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے خطاب میں ملک گیر جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا تھا۔