ایم کیو ایم کے سابق ایم این اے پیپلز پارٹی میں شامل

ایم کیو ایم کے سابق ایم این اے پیپلز پارٹی میں شامل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) پاکستان کے سابق ممبر قومی اسمبلی ( ایم این اے) خواجہ سہیل منصور نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

کراچی میں سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سہیل منصور کا کہنا تھا کہ میں سعید غنی و دیگر قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مجھ پراعتماد کا اظہار کیا، میری خواہش پر مجھے پارٹی میں ویلکم کیا گیا۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-02-05/316691_5963250_updates.jpg

خواجہ سہیل  منصورکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے مشکل وقت دیکھا مگر ملک کی ترقی کے لیےکوشش کرتی رہی، پیپلز پارٹی پاکستان بالخصوص کراچی کی ترقی کے لیےکوشاں ہے جب کہ متحدہ 35 سال میں کراچی کو ترقی نہیں دے سکی، پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں مینڈینٹ حاصل کیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer