فلیٹ میں آتشزدگی، 2 بہادر جوانوں نے آگ میں پھنسی لڑکی کو کیسے بچایا،ویڈیو کی دھوم

فلیٹ میں آتشزدگی، 2 بہادر جوانوں نے آگ میں پھنسی لڑکی کو کیسے بچایا،ویڈیو کی دھوم
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: 9 ویں منزل پر فلیٹ میں آتشزدگی، دوبہادر شہریوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کرلڑکی کی جان بچالی، خوف ناک ویڈیو وائرل ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز روس کے دارالحکومت ماسکو کے قریب واقع علاقے شرطونوف کے کیپٹل اپارٹمنٹس کے 9ویں فلور پر اچانک آگ لگ گئی۔ آگ نےتیزی سے پھیلنا شروع کردیا فائربریگیڈ کو اطلاع کردی گئی مگر امدادی ٹیمیں راستے میں تھیں اورایک تنہا لڑکی جو کارنر والے فلیٹ میں رہائش پذیر تھی آگ کے گھیرے میں تھی۔ نکلنے کا کوئی راستہ نہ تھا مگر عین اس کے کمرے کےنیچے رہائش پذیر نوجوانوں نے اسے کھڑکی میں آنے کے لئے کہا ۔

View this post on Instagram

A post shared by Press TV (@presstvchannel)

بہت کوششوں کے بعد بآلاخر اسے کھڑکی کے رستے اپنے فلیٹ میں اتارنے میں کامیاب ہوگئے ۔ سامنے والے فلیٹ میں رہائش پذیر ایک طالب علم نے اس سارے واقعہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پرڈال دی جودیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں نوجوان معمولی زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال داخل کرادیا گیا ہے جبکہ لڑکی بالکل محفوظ رہی۔ آتشزدگی کے واقعہ میں  ایک بچے سمیت بارہ افراد کی جان بچائی گئی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر