(علی رامے)محکمہ داخلہ پنجاب کو ہنگامی بنیادوں پر نئی بم ڈسپوزل گاڑیاں خریدنے کی اجازت دے دی گئی ،لاہور سمیت پنجاب بھر کے لیے 16 نئی جدید طرز کی بم ڈسپوزل گاڑیاں خریدیں جائیں گیں۔
تفصیلات کےمطابق محکمہ داخلہ پنجاب کو ہنگامی بنیادوں پر نئی بم ڈسپوزل گاڑیاں خریدنے کی اجازت دے دی گئی۔پنجاب حکومت نے 16 نئی بم ڈسپوزل گاڑیاں خریدنے کے لیے فنڈ کے اجرا کی بھی منظوری دے دی ۔لاہور سمیت پنجاب بھر کے لیے 16 نئی جدید طرز کی بم ڈسپوزل گاڑیاں خریدیں جائیں گیں۔
بم ڈسپوزل عملے کے لیے بھی نئی کٹیں بھی خریدنے کی منظوری دی گئی۔بم ڈسپوزل سوٹ ،بمب بلینکٹ ،مائن ڈیٹیکٹر ،ہک اینڈ لائن کٹ سمیت نان میگنیکٹک کٹ بھی خریدنے کی منظوری شامل ہے۔