32 میٹر گہرے کنویں میں 5 روز سے پھنسے بچے کو نکالنے کا عمل آخری مراحل میں داخل

32 میٹر گہرے کنویں میں 5 روز سے پھنسے بچے کو نکالنے کا عمل آخری مراحل میں داخل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مراکش میں 32 میٹر گہرے خشک کنویں میں پانچ روز سے  پھنسے ہوئے پانچ سالہ بچے ریان کو نکالنے کی کوششیں آخری مرحلے میں داخل ہوگئیں ۔ 
 رپورٹ کے مطابق امدادی کارکن پائپ کے ذریعےکنویں کی تہ تک آکسیجن اور پہنچانے میں کامیاب ہو گئے۔ امدادی ٹیموں نے کنویں کے برابر میں ایک گڑھا کھودا ہے تاہم مٹی کے تودے گرنے کے خطرے کے باعث کام روک دیا گیا ہے۔ مراکشی حکام کے مطابق’کنویں کے برابر 28 میٹر گہرا گڑھا کھودا گیا ہے۔ کنویں اور گڑھے کے درمیان احتیاط سے راستہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے‘۔
یاد رہے کہ پانچ سالہ ریان منگل کی رات شمالی مراکش کے شہر شفشاون کے قریب باب برد کے ایک قریے میں واقع 32 میٹر گہرے خشک کنویں میں گر گیا تھا۔ کنویں کا دہانہ تنگ ہے جس کی وجہ سے اس کی تہ تک رسائی میں مشکلات درپیش ہیں۔
مراکشی حکام نے جائے وقوعہ کے قریب فضائی ایمبولینس بھیجی ہے تاکہ کنویں سے نکلنے بچے کو قریب ترین ہسپتال منتقل کیا جا سکے۔ ریان کے والد کا کہنا ہے کہ میری غفلت کی وجہ سے ایسا ہوا۔ حادثے کی رات ایک لمحے کے لیے نہیں سو سکا‘۔ بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ ’صدمے مں ہوں تاہم اللہ سے امید ہے مایوس نہیں ہیں‘۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر