ویب ڈیسک : یومِ یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حقِ خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں پاکستان پورے عزم و اتحاد کے ساتھ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کیساتھ کھڑا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نےٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم، نسل کشی جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی جبر و تشدد پر مبنی فسطائی پالیسیاں بھی مقبوضہ جموں و کشمیر میں اہلِ کشمیر کی مزاحمت کی روح کچلنے میں ناکام رہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ دنیا بھارت کے زیرِ تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لے۔
Pakistan stands united with our Kashmiri brothers & sisters and committed to their legitimate struggle for self-determination. Modi’s fascist policies of oppression & violence have failed to crush the spirit of the Kashmiri resistance in IIOJK.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 5, 2022
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں نسل کشی سمیت انسانیت کیخلاف جرائم اور آبادی کے تناسب میں تبدیلی سمیت جنگی جرائم شامل ہیں۔وزیراعظم نے لکھا کہ کشمیر میں ایک غیرجانبدارانہ استصوابِ رائے کا اہتمام عالمی برادری کے ذمے ہے۔ اقوامِ عالم پر لازم ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی حالتِ زار اور ہندوستانی ریاست کے ظالمانہ عسکری قبضے سے آزادی و نجات کی انکی ناقابلِ اعتراض و انکار خواہش کو نظرانداز نہ کرے۔