ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف ٹک ٹاکر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

معروف ٹک ٹاکر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: اسلحہ کی نمائش کرنے والا ایک اور ٹک ٹاکر قانون کے شکنجے میں آگیا، ملزم حماد کو شالیمار پولیس نے گرفتار کر لیا۔

لاہور پولیس اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر حماد نے چند روز قبل اسلحہ کی نمائش کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی، جس پر پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ہے۔

ملزم کے قبضے سے 2 پستول اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، اسلحہ کی نمائش کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

یاد رہے اس سے قبل شاہدرہ کے علاقے میں نوجوان کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لے لیا تھا۔ سی سی پی او کے نوٹس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا تھا۔