’’علاج معالجہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی‘‘

’’علاج معالجہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا گنگارام ہسپتال کا اچانک دورہ، ہسپتال کی ایمرجنسی سمیت دیگر شعبہ جات میں صفائی کے انتظات کا جائزہ لیا، ہسپتال انتظامیہ کو صفائی مزید بہتر کرنے کی ہدایات بھی کیں۔

 ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر ہسپتالوں کے دورے کیے جارہے ہیں، گنگارام ہسپتال میں صفائی پہلے سے بہتر ہے مگر حکومت کے معیار کی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال انتطامیہ کو ہدایات کی جارہی ہیں کہ صفائی کو مزید بہتر کیا جائے۔ انھوں نے ایمرجنسی، لیبرروم، آپریشن تھیٹر و دیگر شعبہ جات کا دورہ کرنے کے ساتھ مریضوں سے خیریت بھی دریافت کی اور کہا کہ علاج معالجہ میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مریض کے ساتھ ایک ہی فرد ہسپتال میں موجود ہونا چاہیئے اس پالیسی پر بھی حکومت جلد عملدرآمد کرائے گی۔