کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پیپلزپارٹی نے پرامن احتجاجی کیمپ لگایا

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پیپلزپارٹی نے پرامن احتجاجی کیمپ لگایا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جہاں ملک کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے ریلیوں کا اہتمام کیا گیا وہیں پاکستان پیپلزپارٹی نے پرامن احتجاجی کیمپ لگایا۔

پیپلزپارٹی پنجاب کےجنرل سیکرٹری چوہدری منظورسید حسن مرتضی اورحاجی عزیز الرحمن چن سمیت دیگر نے خطاب کیا، مقررین نےعالمی برادری اوراقوام متحدہ سےمطالبہ کیا کہ کشمیریوں کی نسل کشی کو روکنے میں کردار ادا کرے۔

چوہدری منظور حسن نے وفاقی حکومت کو تجویز پیش کی کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےفارن افئیرز کی سربراہی بلاول بھٹو زرداری کودی جائے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے پاس مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کوئی واضع پالیسی نہیں۔ 

Shazia Bashir

Content Writer