"ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) گور نر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ کشمیرکی آزادی کی جدوجہد میں ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے۔

یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ آزادی کی تحر یک میں ہم کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں۔

 بھارتی حکومت اور انکی فوج کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ تمام مظالم کے باوجود کشمیری اپنی آزادی کیلئے پُر امن تحر یک چلا رہے ہیں۔

 پوری دنیا سے آزادی پسند لوگ بھی کشمیریوں کی آزادی کی تحر یک میں ان کے ساتھ ہیں ۔گور نر پنجاب کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھی جائیگی۔

Shazia Bashir

Content Writer