موچی گیٹ کے جلسے سے پی پی پی رہنماؤں کے دھواں دار خطاب

موچی گیٹ کے جلسے سے پی پی پی رہنماؤں کے دھواں دار خطاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پیپلزپارٹی کی بنیادہی مسئلہ کشمیر پررکھی گئی، پیپلزپارٹی اورپاکستان کی عوام کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے، موچی گیٹ کے جلسے سےمنظور وٹو،عزیزالرحمان چن ،فیصل صالح حیات کے دھواں دار خطاب۔

تفصیلات کے مطابق منظوروٹوکا کہنا تھا آج کشمیری بھائیوں کیساتھ یکجہتی کادن ہے۔  بےنظیربھٹواسلامی کانفرنس میں کشمیری قیادت کوساتھ لےکرگئیں، انکا کہناتھاکہ مودی اس وقت پاکستان اورکشمیرکاسب سےبڑادشمن ہے۔ میاں برادران کی اسی دشمن سے دوستی ہےمیاں صاحبان پاکستانی عوام آپکی دوستی مستردکرتی ہے۔

عزیزالرحمان چن کا کہنا تھاآصف زرداری کےآنےسےلاہورجاگ گیاہے، اگلےالیکشن میں پیپلزپارٹی ایک بارپھرلاہوراورپنجاب میں کامیاب ہوگی۔

خطاب کرتے ہوئے فیصل صالح حیات کا کہنا تھا کشمیرسب کےدل کی دھڑکنوں میں ہے، مودی کےیاروں کوانکےانجام تک پہنچائیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منظورچودھری کا کہنا تھا آج کےاجتماع نےثابت کردیا پیپلزپارٹی زندہ ہے۔ نیئرحسین بخاری بولے لاہورکاسیاستدان آج سیاسی مفلسی کاشکارہے۔ وہ بچوں کو لیےسڑکوں پربھیک مانگ رہاہے۔