جمہوریت کی خاطر بھٹو نے پھانسی کا پھندا چوما: آصف علی زرداری

جمہوریت کی خاطر بھٹو نے پھانسی کا پھندا چوما: آصف علی زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ جاتی امرا والے کشمیریوں کا درد نہیں رکھتے۔ کشمیر پاکستان کا ہی نہیں پیپلز پارٹی کا بھی شہ رگ ہے۔ پچھلے جلسے میں کہا تھا کہ ہم ن لیگ کی حکومت گرا سکتے ہیں۔

پیپلز پارٹی نے آج یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے موچی گیٹ گراؤنڈ لاہور میں پاور شو کا مظاہرہ کیا۔ جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آج جس مقام پر ہم کھڑے ہیں یہاں قائداعظم محمد علی جناح بھی کھڑے تھے اور اس ہی جگہ پر شہید بھٹو اور بینظیر بھی کھڑے ہوئے۔ حکومت نے ساڑھے چار سالوں میں ہم سے تین گناہ زیادہ قرضے لئے، یہ قرضے کون اتارے گا، عوام یا نواز شریف کے بچے جو اس ملک میں رہتے ہی نہیں۔ پیپلز پارٹی آج بھی طاقت رکھتی ہے، پچھلے جلسے میں کہا تھا کہ ہم ن لیگ کی حکومت گرا سکتے ہیں۔

جمہوریت کی خاطر بھٹو نے پھانسی کا پھندا چوما۔ بینظیر نے جان دی۔ سی پیک کی طاقت کا ن لیگ کی حکومت کو اندازہ نہیں، یہ تو سی پیک کو قرضے کی آگنائزیشن سمجھتے ہیں۔ سی پیک سے ہم نے علاقائی طاقت بننا تھا۔ شریف خاندان پورے ملک پر قبضہ کرنے چاہتا ہے انکو یہاں سے نکالیں گے چھوڑیں گے نہیں۔

واضح رہے کہ جلسے میں لاہور سمیت کشمیر، منڈی بہاؤالدین اور گوجرانوالہ سے پارٹی جیالوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پنڈال میں جیالوں کا جوش و خروش عروج پر تھا۔ ہر طرف پارٹی ترانوں کی گونج تھی، نئے ترانے نے بھی جیالوں کا لہو گرمایا۔

پیپلز پارٹی کے رہنماوں کیلئے جلسہ گاہ میں ستر فٹ لمبا، چوبیس فٹ چوڑا اور دس فٹ اونچا سٹیج تیار کیا گیا۔ لاہور کے تمام راستوں پر پارٹی بینرز اور پرچموں کی بہار رہی۔ آصف زرداری کو شیروں کا شکاری، تاج پوش بادشاہ اور پہلوان دکھا کر جیالوں نے اپنے قائد سے محبت کا منفرد اظہار کیا۔ جلسے کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

سیف سٹی پراجیکٹ کے 300 سے زائد کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی گئی۔ موچی گیٹ کی جانب آنے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے گئے تھے۔ شہریوں کو پریشانی سے بچانے کیلئے ٹریفک کیلئے متبادل روٹس بھی بتا دیئے گئے تھے۔