ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پلیئرآف دی منتھ کے لئےنامزدگیوں کا اعلان، پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

پلیئرآف دی منتھ کے لئےنامزدگیوں کا اعلان، پاکستانی کھلاڑی بھی شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد:آئی سی سی کانومبر کے لئےمردوں کےپلیئرآف دی منتھ کےنامزدگیوں کا اعلان، جنوبی افریقہ، بنگلادیش اور پاکستان کے کھلاڑی نامزد۔

جنوبی افریقاکے سائمن ہارمر، پاکستان کے محمد نواز اور بنگلادیش کے تاج السلام شامل ہیں، ہارمر نے بھارت کے خلاف تاریخی ٹیسٹ سیریز میں 17 وکٹیں حاصل کیں۔

25سال بعد بھارت میں پروٹیز کی پہلی سیریز کامیابی کی تھی، کولکتہ اور گوہاٹی ٹیسٹ میں ہارمر کی اوسط صرف 8.94 رہی، 6-37کی جادوئی بولنگ کےساتھ پلیئرآف دی سیریزقرار، تاج الاسلام نے آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں 13 وکٹیں لیں۔ 

2-0کی فتح میں لیفٹ آرم اسپنر کا مرکزی کردار تھا، تاج الاسلام بھی پلیئر آف دی سیریز قرار پائے تھے۔

پاکستان کے محمد نواز بھی پلیئر آف دی منتھ کے امیدوار ہیں، محمد نواز نےٹرائی سیریز میں 104 رنز اور 4 او ڈی آئی وکٹیں حاصل کی تھی۔

محمد نواز نے ٹی ٹوئنٹی میں 11 وکٹیں اور 52 رنز اسکور کیے تھے، محمد نواز نے فائنل میں سری لنکا کیخلاف 3-17 کی میچ وننگ بولنگ کی تھی، محمد نواز کو بھی پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز ملا تھا۔